ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / مہاجرین کی کشتی پر حملے کی تحقیقات کی جائیں‘:صومالیہ

مہاجرین کی کشتی پر حملے کی تحقیقات کی جائیں‘:صومالیہ

Sun, 19 Mar 2017 21:09:58    S.O. News Service

صنعاء19مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)صومالیہ نے کہا ہے کہ یمنی ساحلی حدود میں مہاجرین کی ایک کشتی پر فضائی حملے کی تحقیقات کی جائیں۔ جمعرات کے دن ایک گن شپ ہیلی کاپٹر نے ایک کشتی پر بمباری کی تھی، جس کے باعث اس کشتی میں سوار بیالیس افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔ اس کشتی میں سوار زیادہ تر مہاجرین کا تعلق صومالیہ سے تھا۔ صومالیہ نے سعودی عسکری اتحاد سے کہا ہے کہ وہ اس واقعے کی مکمل تحقیقات کرے۔ یہ معلوم نہیں کہ یہ حملہ کس نے کیا تاہم جہاں یہ کارروائی ہوئی وہاں سعودی عسکری اتحاد یمن میں فعال ایران نواز حوثی باغیوں کے خلاف فضائی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔
 


Share: